یاماہا موٹرسائیکل کمپنی نے خریداروں کیلئے پرُکشش آفر لگا دی

12 Oct, 2024 | 08:36 AM

ویب ڈیسک:پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں جس کی وجہ سے کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی فروخت میں بڑی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے پرُ کشش آفرز کی جارہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسی صورتحال سے دوچار یاماہا نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ کرنے کے لئے صارفین کو پیشکش کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کی پرانی موٹر سائیکل لائیں اور بقیہ پیسے دینے کے بعد یاماہا کی کوئی بھی نئی موٹر سائیکل لے جائیں ۔

یہ ایکسچینج پروگرام یاماہا کے مقبول ماڈلز جیسے YBR 125، YBR 125G، YB 125Z، اور YB 125Z-DX کیلئے دستیاب ہے ۔

اگر  آپ نئی موٹرسائیکل کا ارادہ رکھتے ہیں، تو اس آفر کی مدد سے آپ بآسانی یاماہا کی نئی موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر YBR 125 کو لیں، جس میں 125 سی سی 4- اسٹروک انجن، 5-اسپیڈ گیئر باکس کے ساتھ شاندار پرفارمنس دی جاتی ہے، اس کی آرام دہ سیٹنگ پوزیشن اور مضبوط سسپنشن اسے شہر کے سفر اور لمبے فاصلے دونوں کے لیے موزوں بناتی ہے۔

اس کا جدید ڈیزائن، سیلف اسٹارٹر، اور فیول ایفیشینٹ انجن آپ کو اسٹائل اور آرام کے ساتھ سواری کا تجربہ فراہم کرتے ہیں، یاماہا YBR 125 کی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار روپے ہے جبکہ کمپنی اسے قسطوں پر بھی خریدنے کی پیشکش کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں