ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکیورٹی تھریٹس کے باعث اڈیالہ جیل کے قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی ختم ہونے کے فوری بعد بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہن نورین نیازی کی ملاقات کروانے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی جیل میں اپنے بھائی اور بھابھی سے ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ طے شدہ اصول ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ایک قیدی کیلئے ملاقات کا راستہ بنانا دیگر قیدیوں کے ساتھ تفریق ہو گی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 17 اکتوبر کو میڈیکل رپورٹ بھی طلب کرلی۔