ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد سٹیڈیم میں بم دھماکے کی دھمکی دینے والا گرفتار

احمد آباد سٹیڈیم میں بم دھماکے کی دھمکی دینے والا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ2023 کے سلسلے میں بی سی سی آئی کو بذریعہ ای میل 14اکتوبر ہفتے کو پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بم دھماکے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق احمد آباد کی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر 14اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں دھماکے سے متعلق دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ایک شخص کو راجکوٹ سے گرفتار کر لیا۔احمد آباد کرائم برانچ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی سی سی آئی کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی شناخت کرن ماوی کے نام سے کر لی گئی ہے۔

 میڈیا ذرائع کے مطابق کرائم برانچ نے بتایاکہ گرفتار ملزم کرن ماوی مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کا رہائشی ہے، اسے انڈین پینل کوٹ کی دفعہ 505(1)بی اور 506(2)کے تحت گرفتار کیا گیا۔کرائم برانچ کے مطابق گرفتار شخص کو اس سے قبل2018 میں ریپ کیس اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔