ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انجری سے مکمل صحت یاب ہو گئے۔
کین ولیمسن 13اکتوبر کو چنئی میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں ایکشن میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ انجری کی وجہ سے کین ولیمسن ورلڈ کپ کے ابتدائی 2میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ان میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم نے کی تھی۔