وقاص احمد : لاہور کے مختلف علاقوں سے 4نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار ،گلشن راوی ،مسلم ٹاؤن اور مغل پورہ سے 4نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ داتا دربار کے قریب سے 45 سالہ شخص،مغلپورہ کے علاقہ سے 60 سالہ شخص، گلشن راوی کے علاقے سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام افراد نشے کے عادی تھے اور نشےکی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔
پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیں۔