‏مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ میں طلاق ہوگئی

12 Oct, 2023 | 09:14 PM

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر  مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے طلاق کی خبروں کی تصدیق کر دی ۔

 تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر آج صبح سے خبریں زیر گردش کر رہی تھیں کہ جنید صفدر  اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے درمیان طلاق ہو گئی ہے ، لیکن اب جنید صفدر نے سماجی رابطوں کی سائیٹ انسٹا گرام پر  شادی ٹوٹنے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا  اداروں اور سوشل میڈیا صارفین  سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں ، جنید صفدر نے اپنی سابقہ اہلیہ کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارا یہ فیصلہ دونوں کیلئے بہتر ہوگا  میں اس معاملے پر مزید کچھ گفتگو نہیں کرنا چاہتا،واضح رہے کہ دسمبر 2021میں جنید صفدر اور عائشہ سیف ں کی شادی ہوئی تھی ۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

" alt="">

مزیدخبریں