سراج الحق سے سیاسی قونصلر برطانوی ہائی کمیشن کی ملاقات، مسئلہ فلسطین وکشمیر پر گفتگو

12 Oct, 2023 | 07:20 PM

24 نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے سیاسی قونصلر برطانوی ہائی کمیشن زوئی وئیر نے منصورہ میں ملاقات کی.
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی صورتحال اورمسئلہ فلسطین اور کشمیر پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں سراج الحق سے سیاسی قونصلر برطانوی ہائی کمیشن کا اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات پائیدار اور تاریخی نوعیت کے ہیں اور دنیا میں امن ہونا چاہئے۔

 اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف اور نائب انچارج برطانوی ہائی کمیشن لاہور سعید الحسن بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں