ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے معاملات مزید سنگین, ایف بی آر کو کیا وعدہ بھی پورا نہیں کرسکا

پی آئی اے معاملات مزید سنگین, ایف بی آر کو کیا وعدہ بھی پورا نہیں کرسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: قومی ایئر لائن (پی آئی اے )مالی معاملات مزید سنگین ہوگئے،ایف بی آر کو کیا جانے والا وعدہ بھی پورا نہیں کرسکا ،پی آئی اے نے وعدہ کرکے اکتوبر کے مہینے میں ایف بی آر کو ایک روپے کی ادائیگی نہیں کی ،پی آئی اے نے اکتوبر میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4 ارب روپے ادا کرنے تھے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں واجبات 7 ارب روپے سے تجاوز ہوچکے ہیں ،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے کے سبب ستمبر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے تھے ۔

  دوسری جانب پی ایس او کی جانب سے عدم ادائیگی پر آج بھی چھوٹے شہروں میں فیول سپلائی بند ہے،سکھر،ملتان،کوئٹہ،رحیم یار خان ،گوادر سمیت چھوٹے شہروں کو تاحال فیول کی سپلائی بند ہے ۔

ذرائع پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سے تا حال کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ،آج ادائیگی کا وعدہ ہے تاحال کوئی رقم بینک میں ٹرانسفر نہیں کی گئی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے آج ادائیگی کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے،ابھی انٹر نیشنل اور بڑے شہروں کو فیول کی سپلائی دے رہے ہیں۔

پی آئی اے کو یومیہ 8 لاکھ 42 ہزار لیٹر جیٹ فیول اکتوبر کے مہینے میں فراہم کیا گیا،پی آئی اے کو یومیہ 20 کروڑ 20 لاکھ کا فیول دیا گیا،پی آئی اے پر فیول کی مد میں واجبات 26 ارب 50 کروڑ روپے ہوچکے ہیں ،پی آئی اے کی جانب سے آج 75 کروڑ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے،گذشتہ روز پاکستان اسٹیٹ آئل نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی تھی۔

فیول بند ہونے کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیولنگ کی وجہ سے صرف دو ڈومیسٹک پروازیں متاثر ہوئیں تھیں ، کچھ پروازیں جہازوں کے آمد رفت میں عدم توازن پر تاخیر کا شکار ہیں ۔