ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائیاں، ائیرپورٹ سے 3 مطلوب ملزمان گرفتار

 ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائیاں، ائیرپورٹ سے 3 مطلوب ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 محمد اشفاق: ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے سیالکوٹ ائرپورٹ پر مختلف کارروائیوں کے دوران 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ 
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد الطاف، شاہد جاوید اور آصف شامل ہیں۔ ملزم محمد الطاف اور شاہد جاوید کو بیرون ملک سے آنے پر جبکہ ملزم آصف جاوید کو بیرون ملک فرار ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ 
ملزم آصف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا۔ ملزم آصف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جبکہ ملزم محمد الطاف اور شاہد جاوید نے بیرون ملک جانے کے لئے غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کیا تھا۔  ملزم محمد الطاف اور شاہد جاوید گزشتہ کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم رہے۔ ملزمان کا آئی بی ایم ایس میں کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔ 
ملزمان کو مزید کارروائی اور ایجنٹوں کی نشاندہی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ائرپورٹ امام زیدی کی جانب سے بروقت کاروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔