ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈکپ : جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف

ورلڈکپ : جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دے دیا۔

لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی جانب سے  اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اور  کپتان ٹیمبا باووما  نے کیا،دونوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر  باووما  20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر  35  رنز بناکر  کیچ آؤٹ ہوگئے۔جنوبی افریقا کو دوسرا نقصان وین ڈر ڈوسن کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 26 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور مارکرم نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے، اس دوران ڈی کوک نے رواں ورلڈکپ میں مسلسل دوسری سنچری بنائی۔تاہم ڈی کوک 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مارکرم نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ کلاسن نے 29 ، ڈیوڈ ملر نے 17 اور مارکو جینسن نے 26 رنز بنائے، یوں جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کےنقصان پر 311 رنز بنائے۔   

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، گلین میکسویل نے 2،2 جبکہ ہیزل ووڈ، کمنز اور زیمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔