پیپلز پارٹی لاہور نے18 اکتوبر کے جلسہ کے لیے انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی

12 Oct, 2023 | 02:57 PM

Imran Fayyaz

(حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے18 اکتوبر کے جلسہ کے لیے انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی ۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے مین مارکیٹ ٹاؤن شپ میں جلسے کی اجازت کے لئے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔
 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر لاہور میں سانحہ کار ساز کی یاد میں جلسہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے جلسہ مین مارکیٹ ٹاؤن شپ میں کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل کی طرف سے جلسے کی اجازت کے لئے چیف سیکرٹری کو بھیجی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹاؤن شپ مین بازار میں آئندہ بدھ کو ہونے والے جلسے کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جائے،جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔درخواست کی کاپیاں ہوم سیکرٹری،آئی جی، ڈی سی، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی سکیورٹی اور ٹریفک کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں