کونسی گاڑیوں کو اب پیٹرول نہیں ملے گا؟ حکومت کا انوکھا فیصلہ

12 Oct, 2022 | 09:59 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: آلودگی کے خاتمہ کےلئے مودی سرکار نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا،بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے شہر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نئے احکامات جاری کردیئے  ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی حکومت نے   پیٹرول پمپس کیلئے حکم جاری کیا جس میں صرف پلیوشن انڈر کنٹرول سرٹیفکیٹ رکھنے والے گاڑیوں کے مالکان کو ہی پیٹرول ڈالنے کا کہا گیا ہے،نئی دہلی کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں پیٹرول پمپس کو ہدایت دی گئی ہےکہ ایک سال سے زائد کا پلیوشن انڈر کنٹرول سرٹیفکیٹ رکھنے والے گاڑی مالکان کی گاڑیوں کو چیک کیا جائے۔

 محکمہ ٹرانسپورٹ نے شہریوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ 25 اکتوبر سے پہلے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بصورت دیگر سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ، تین ماہ قید یا دونوں سزائیں بیک وقت ہوسکتی ہیں۔

 دوسری جانب بھارت کا محکمہ ماحولیات بھی اس سلسلے میں تمام پیٹرول پمپس ڈیلرز کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر غور کررہا ہے جس میں ڈیزل اور سی این جی پمپس کو بھی پلیوشن انڈر کنٹرول سرٹیفکیٹ رکھنے والی گاڑیوں کو سروس کی فراہمی کا حکم دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد فضائی آلودگی کا خاتمہ ہے۔

مزیدخبریں