ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ سندھ سے ملالہ کی ملاقات,اہم امور پر گفتگو  

 ملالہ یوسف زئی ، مراد علی شاہ ،وزیر اعلی،سٹی42
کیپشن: Malala Yousafzai meeting Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ملاقات کی، ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور شہزاد رائے بھی شریک تھے، وزیراعلیٰ نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کی تعلیم کے معاملات پر تبالہ خیال کیا۔ 

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  ایک اندازے کے مطابق 12 ہزار اسکول کی عمارتیں سیلاب کی نظر ہوگئی، 20 لاکھ بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا۔  اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ دادو کی خیمہ بستی میں قائم اسکول گئی تھیں، اسکول میں بچیوں کا تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ 

 وزیراعلیٰ سندھ نے ملالہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سیلاب کے خاتمہ کے بعد بھی اسکولز کا دورہ کریں، آپ کا بچوں سے ملنا تعلیم کے حصول کے جذبے کو اُجاگر کرتا ہے۔‘ اس کے جواب میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اب ان کا یہاں آنا جانا لگا رہے گا۔