دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ نے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا

12 Oct, 2022 | 07:21 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:دورہ پاکستان کیلئےانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے اور دیگر اسکواڈ میں جیمز اینڈرسن، ہیری بروک،  زیک کرالی،  بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کیٹن جینگز،  جیک لیچ اور لیام لیونگسٹن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جیمی اورٹن،  اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ اسٹیورٹ براڈ   کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کی سیریز رواں سال کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی، دوسرا 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہو گا۔

مزیدخبریں