لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز میں سے دو فارغ

12 Oct, 2022 | 07:05 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن نے 11 ججز کو کنفرم کرنے کی سفارش کردی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، لاہور ہائیکورٹ  کے 11  ایڈیشل ججز کنفرم  جبکہ 2  کو فارغ کرنے کا کہہ دیا، جوڈیشل کمیشن نے 11 ججز کو کنفرم کرنے کی سفارش کردی ، جسٹس شکیل احمد ،جسٹس صفدر سلیم شاہد ،جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس محمد طارق ندیم،جسٹس محمد امجد رفیق ،جسٹس عابد حسین چٹھہ،  جسٹس انوار حسین ، جسٹس علی ضیاء باجوہ،جسٹس سلطان تنویر،  جسٹس محمد رضا قریشی ،  اور جسٹس راحیل کامران شیخ  کو کنفرم کرنے کی سفارش کی گئی۔

جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس محمد شان گل کو کنفرم نہیں  کیا گیا،ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل  ججز 7 مئی 2021 کو تعینات کئے گئے, 13 ایڈیشنل ججز کو ایک سال کی مقررہ مدت کے بعد مزید 6 ماہ کی توسیع دی گئی تھی , مقررہ مدت 6 جون کو پوری ہورہی تھی،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی ، جسٹس سردار طارق مسعود نے شرکت کی.

 جسٹس سید منصور علی شاہ ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  بھی شریک ہوئے،ہائیکورٹ ے سنئیر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران شرکت  ہوئے.

مزیدخبریں