ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری سے متعلق بڑا حکم

صوبائی وزیر ایکسائز ، پراپرٹی ٹیکس ،ڈیفالٹرز، سیکرٹری ایکسائز ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) صوبائی وزیر ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری بہتربنانے کا حکم ،سردار آصف نکئی نے تمام ڈائریکٹرز کوبقایا جات کی وصولی اور بڑے ڈیفالٹرزکے خلاف کارروائیوں کے لئے فیلڈ میں فوکس کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر ایکسائز سردارآصف نکئی کی زیرصدارت پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں سیکرٹری ایکسائز سمیت تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی،ایکسائز حکام نے صوبائی وزیر کو پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر وصولیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر ایکسائز نے بڑے ڈیفالٹرز سے وصولیوں کاعمل تیزکرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا پنجاب بھر میں ریکوری کاعمل تیز کیا جائے۔ٹیکس وصولیوں کے لئے تمام سٹاف کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے،شہریوں کی پراپرٹی ٹیکس میں اپیلز کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے رولز میں ترامیم جلد حکومت کوبھجوائی جائینگی۔