ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی ٹاپ 500 یونیورسٹیز میں پاکستان کی کتنی جامعات شامل؟

Pak Universities in World 500
کیپشن: Pak Universities
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 2023 کی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی (QAU)  واحد پاکستانی یونیورسٹی ہے جو کہ دنیا کی ٹاپ 500  یونیورسٹیز میں شمار ہوتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 29 پاکستانی یونیورسٹیوں نے 2023 کے لیے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) کی عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی میں جگہ بنا لی ہے۔ جس میں  قائداعظم یونیورسٹی (QAU) پاکستانی یونیورسٹیوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔   قائداعظم یونیورسٹی کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (GCU) فیصل آباد، اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ہے۔

24 پاکستانی  یونیورسٹیز  کو 2023 کی رینکنگ میں "رپورٹر" کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے تشخیص کے لیے مطلوبہ ڈیٹا جمع کرایا لیکن 2023 کی فہرست میں درجہ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اتر سکیں۔

واضح رہےآکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل ساتویں سال عالمی یونیورسٹی رینکنگ میں سرفہرست ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer