( شہزاد خان ابدالی)ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نیا سرکاری نرخنامہ جاری کردیا
ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی سرکاری قیمت 3 روپے بڑھا کر 13 روپے کردی ، نان کی سرکاری قیمت 20 روپے کردی ۔
ضلعی انتظامیہ کیجانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق روٹی 3 روپے اضافے سے 13 اور نان 20 روپے کا کردیا گیا ہے دالوں کی قیمتوں میں 25 سے 60 روپے تک کمی ہوئی ہے اور بیسن 5 روپے سستا ہوا ہے دودھ اور دہی کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے ، دودھ 135،دہی 160 میں ملے گا ۔
مٹن 1500 ،بیف 700 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہوگا بیسن 225 ، چاول 230 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہوگا اسی طرح دال مسور 60 روپے سستی ہوکر 235 روپے فی کلوگرام میں ملے گی 25 روپے کمی سے دال ماش دھلی 355 روپے میں ملے گئے۔
دال ماش چھلکا کی قیمت 330 روپے پر برقرار ہے اوردال مونگ کی قیمت 225 روپے مقرر،کالا چنا 210 روپےفی کلوگرام میں ملے گا۔سفید چنا 280 ،کالا چنا باریک کی قیمت 200 روپے برقرار رہی،بیسن 5 روپے سستا ،225 روپے فی کلوگرام میں ملے گا۔
نان،روٹی،دالوں،چاول،گوشت کی قیمتوں کا نیا نرخنامہ جاری
12 Oct, 2022 | 05:31 PM