مقبول کار ساز کمپنوں نے پاکستان میں پروڈکشن بند کردی

12 Oct, 2022 | 04:47 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پاکستان میں پروڈکشن مزید تین دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کار ساز کمپنوں نے کہا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے طریقہ کار نے ان کی کاریں بنانے کی صلاحیت کو کم کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق انوینٹری میں کمی کی وجہ سے کمپنی کی انتظامیہ نے آٹوموبائل پلانٹ کو 19 اکتوبر 2022 سے 21 اکتوبر 2022 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوزوکی کے بعد اٹلس نے بھی 12 سے 15 اکتوبر تک تین دنوں کے لیے دوبارہ غیر پیداواری دنوں کا اعلان کیا۔

CKD کٹس اور خام مال کی درآمد کو کم سے کم کرنے کے حکومت کے سخت اقدامات کے نتیجے میں کمپنی کی سپلائی چین میں خلل پڑ گیا تھا، جس کے نتیجے میں پلانٹ 11 اکتوبر 2021 تک بند ہو گیا تھا۔ اس مسئلے کے جاری رہنے کی وجہ سے انتظامیہ نے پلانٹ کی بندش کو 12 اکتوبر 2022 سے 15 اکتوبر 2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں سوزوکی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی (SUV) کی جھلکیاں جاری کرنے کے بعد آخر کار اپنی پہلی بیٹری الیکٹرک کار بھی متعارف کرائی ہے، جسے 'پرولوگ' کا نام دیا گیا ہے۔ اس گاڑی کو جنرل موٹرز کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا۔ یہ گاڑی 2024 میں کسی بھی وقت مارکیٹ میں لانچ کی جا سکتی ہے۔ اس کی فروخت امریکا میں شروع ہوگی۔

مزیدخبریں