عمر سرفراز چیمہ کو نیا عہدہ دینے کا فیصلہ

12 Oct, 2022 | 04:28 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری دی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ لگایا جائے گا۔صوبائی وزیر  داخلہ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد  پنجاب میں وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا۔

سینئر صحافی حامد میر کے مطابق عمران خان ہاشم ڈوگر سے خوش  نہیں تھے اس لیےانہوں نے خود ہاشم ڈوگر سے استعفیٰ لیا تاہم ہاشم ڈوگر نے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی ہے۔

مزیدخبریں