موسم سرما کی چھٹیاں کب اور کتنی ہونگی؟ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

12 Oct, 2022 | 03:48 PM

(جنید ریاض) طلبا کیلئے اہم خبر، موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں سکولز 24 دسمبر سے یکم جنوری تک بند  رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں سہ ماہی امتحانات کا انعقاد دسمبر میں کیا جائے گا، تمام سکولوں میں یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لیا جائے گا,امتحانات کا آغاز 5 دسمبر 2022 سے ہوگا, امتحانات کا سلسلہ 23 دسمبر تک جاری رہے گا۔

موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں شہر بھر کے سکولز 24 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی ادارے دوبارہ 2 جنوری سے کھلیں گے۔

 دوسری جانب پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نے  7 ہزار سے زائد پیف پارٹنرسکولوں کا ماہانہ وظیفہ بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ  پیف پارٹنر سکولوں کو فی طالبعلم 550  روپے وظیفہ ادا کیا جاتا ہے ، 550روپے میں بلڈنگ کا کرایہ، بلز، تنخواہوں کی ادائیگی ناممکن ہے، گذشتہ پانچ سال سے معاوضہ 550 ہی چلا آرہا ہے، پارٹنر سکولوں کا معاوضہ 1000 روپے کیا جائے۔



مزیدخبریں