ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو ملازمین کے لئے خوشخبری؛ نوٹیفکیشن جاری

Good news for Lesco employees
کیپشن: Lesco
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپرا) لیسکو کے افسران و ملازمین کو مشروط طورپربونس دینےکا فیصلہ،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے1تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری دیدی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کرپشن میں ملوث افسران و ملازمین کو بونس نہیں ملے گا،ڈیلی ویجز ملازمین کو بونس دیا جائے گا،  کنٹریکٹ پر بھرتی افسران کو تنخواہ کا 60 فیصد بونس ملے گا،کیسز کے حامل افسران کو بونس نہیں ملے گا،سزا یافتہ ملازمین بھی بونس کےاہل نہیں ہوں گے۔

لیسکو، بوگس بلنگ سے صارفین کے ساتھ کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے،صارفین کو بجلی چوری کی بنیاد پر 3 کروڑ سے زائد کے جعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کئے گئے ہیں،دستاویزات  میں درج کیا گیا کہ تین ماہ کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ یونٹس جعلی طریقے سے چارج ہوئے ، جعلی بلنگ کرنے پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر  کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
باغبانپورہ ڈویژن کے سابق ایکسیئن رب یار کےخلاف بھی انکوائری شروع کی گئی،کمپنی کی باغبان پورہ ڈویژن میں جعلی بجلی کے بل چارج کر کے فراڈ کیا گیا،کمپنی نے بجلی چوری کو چھپانے کے لئے صارفین کو جعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کیا۔
گزشتہ سال جولائی میں 1 کروڑ 33 لاکھ کی بوگس بلنگ کی گئی،گزشتہ سال ماہ اگست میں 71 لاکھ روپے کے جعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کیا گیا،رواں سال اپریل میں 96 لاکھ روپے سے زائد کی بوگس بلنگ کی گئی ،جعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کر کے لیسکو کے لائن لاسز کو مرتب کیا گیا،سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے لیسکو کے نتائج پر تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer