ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے ہیں ان کے وفد میں کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف دو دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر قازقستان کے نائب وزیراعظم نور سلطان بایوف نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے وفد میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، مصدق ملک، مریم اورنگزیب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی قازقسان گئے ہیں۔
شہباز شریف قازقستان کے شہر آستانہ میں سیکا کے دو روزہ سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور کل سیکا سمٹ سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ علاقائی و عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔