وفاقی وزیر خرم دستگیر نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

12 Oct, 2022 | 10:51 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائیں گے، رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے ہو گی۔

وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرکول سے پیدا ہونے والی بجلی ملک کیلئے تحفہ ہے، دسمبر میں تھرکول سے بجلی پیداوار 1320 میگاواٹ اور آئندہ سال موسم گرما تک 2640 میگاواٹ ہو جائے گی، بجلی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائیں گے۔

خرم دستگیر خان نے کہا کہ اسلام کوٹ، حیدر آباد ریل لنک سے ملک بھر میں سستے کوئلہ کی ترسیل ممکن ہو گی، دنیا سے 400 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر ملنے والا کوئلہ تھر سے 40 ڈالر فی ٹن میں دستیاب ہو گا، تھرکول سے گیس اور سیمنٹ سمیت دیگر صنعتوں کو بھی فائدہ ہو گا.

 انہوں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تھر میں 330 میگاواٹ کے حبکو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق تھر میں 175 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں عوام کو بجلی کی فراہمی میں ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے، جون کے مہینے کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 89 روپے تھی جو اگست کے بلوں میں شامل کی گئی، رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے ہو گی۔

 

مزیدخبریں