ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کر دی

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موڈیز انویسٹرز سروس نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کر دی۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے 5 بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ میں تنزلی کرتے ہوئے بی 3 سے سی اے اے ون کردیا۔موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے 5 بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ کم کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موڈیز نے مذکورہ بینکوں کی طویل مدتی فارن کرنسی کاؤنٹر پارٹی رسک ریٹنگز (سی آر آر) بھی بی 3 سے سی اے اے ون کر دیا ہے۔

اس کے نتیجے میں ان کی مقامی کرنسی کی طویل مدتی سی آر آرز بی 2 سے بی 3 میں تنزلی کردی ہے، ان کی طویل مدتی کاؤنٹر پارٹی رسک اسیسمنٹس بی ٹو (کریڈٹ) سے بی 3 (کریڈٹ) کر دی۔

ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان تمام بینکوں کی ڈپازٹ پر آؤٹ لک بدستور منفی رہے گی۔

Ansa Awais

Content Writer