ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق پریشان کن پیشگوئیاں

IMF
کیپشن: IMF
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی۔

آئی ایم ایف  کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد رہی جو رواں برس 3.5 فیصد رہے گی، پاکستان میں بیروزگاری 6.2 سے بڑھ کر 6.4 فیصد تک جاسکتی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی آؤٹ لک کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی 8.8 فیصد تک پہنچنے جبکہ پاکستان میں 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے ، پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.6 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد تک محدود رہے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت کو مہنگائی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، روس، یوکرین جنگ اور کورونا وبا عالمی معیشت کیلئے بھاری ثابت ہوئی، 2021ء میں عالمی معاشی شرح نمو 6 فیصد رہی جو 2022میں 3.2 اور 2023ء میں 2.7 فیصد رہ جائے گی، یہ عالمی معاشی شرح نمو 2001 کے بعد کمزور ترین شرح نمو ہے۔