سینٹورس مال میں آتشزدگی، واقع کی ابتدائی رپورٹ تیار

12 Oct, 2022 | 09:00 AM

ویب ڈیسک:اسلام آباد سینٹورس مال میں آگ لگنے کے واقع کی ابتدائی رپورٹ 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹورس کے فوڈ کورٹ میں واقع ریسٹورینٹ میں آگ لگی کوکنگ آئل سمیت آگ بھڑکانے والا میٹریل اسٹور ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاپنگ مال کے ایمرجنسی ایگزٹ کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام نہیں تھا،200 فٹ تک اونچائی سے آگ بجھانے کے لیے فائر وہیکل برانٹو کا استعمال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سترہویں منزل سے اوپر آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مال کی ٹاپ فلور تک شیشہ تھا لیکن وینٹیلیشن کی جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے دھواں بھرگیا اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم سی آئی کے شعبہ فائر بریگیڈیر کے پاس ہیومن ریسوس کی کمی تھی۔ ابتدائی رپورٹ میں شاپنگ مال میں آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے تجاویز بھی دی گئیں ہیں۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ مال میں فائر اسموکنگ الارم جیسے جدید آلات نصب کرنے اور ٹاپ فلور پر وینٹیلیشن کا انتظام کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں