(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے بعد پنجاب کے ایک اور وزیر لطیف نذر نے استعفیٰ قیادت کوبھجوا دیا۔
پنجاب کے وزیر معدنیا ت لطیف نذر نے چند روز قبل مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا اب وہ باضابطہ مستعفی ہوگئے، لطیف نذر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا ۔
ذرائع کےمطابق لطیف نذر فیصل آباد کے ضمنی الیکشن کے عمل میں حصہ لینے کے لئے مستعفی ہوئے، لطیف نذر کا استعفیٰ بدھ کو منظور ہونے کا امکان ہے، استعفے کی وجہ صرف فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو پیش کیا تھا۔ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، انشاللہ آگے بھی پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔