( ویب ڈیسک )شدید بارشوں کے باعث بھارتی شہر بنگلور کا نظام زندگی شدید متاثر ہے اس صورتحال میں اگر سفر کرنا پڑ جائے تو یہ کسی مہم سےکم نہیں۔
ایسی ہی صورتحال بھارتی شہر بنگلور میں پیش آئی جہاں شدید بارش کے باعث مسافروں نے نیا طریقہ اپنا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے بنگلورو کا کمپیگوڑا بین الاقوامی ایئرپورٹ دریا کا منظر پیش کرنے لگا ہے،ایسے میں ایئر پورٹ پر ٹیکسی سروس بُری طرح متاثر ہوئی اور بیرون ملک سے آئے مسافروں بھی شدید مشکل میں پھنس گئے لیکن ایک نوجوان نے مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچانے ‘ ٹریکٹرٹرالی’ کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف مشکل آسان کی بلکہ سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہ ایک شخص کو مسافروں کا سامان ٹریکٹر ٹرالی میں لاد تے اورمسافروں کو بھی ٹریکٹر میں بیٹھنے کی دعوت دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Heavy rain batters north Bengaluru. Airport road flooded. Arrival and departure areas are also flooded. Passengers take a tractor ride to catch the flight! A real hell. #BengaluruRains pic.twitter.com/Nmt4HQkfof
— DP SATISH (@dp_satish) October 11, 2021
بنگلورو اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث بیشتر اضلاع میں تالاب بھرے ہوئے ہیں اور کئی اضلاع کے لوگ سیلاب کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔