ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو ز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں خوفناک اور طویل القامت سانپوں کو انسانوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک ایسی ہی ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون صبح اپنے ٹوائلٹ میں جاتی ہے تو وہاں اسے چار فٹ لمبا اژدھا آرام کرتا ہوا پایا جاتا ہے۔
Massive four-foot python found resting in toilet pic.twitter.com/kMXG2jK6CX
— The Independent (@Independent) October 12, 2021
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا کہنا ہے کہ یہ میری زندگی کا سب سے خوفناک اور حیران کن لمحہ تھا جب میں نے اپنے باتھ روم میں 4 فٹ لمبا اژدھا دیکھا۔خاتون نے آر ایس پی سی اے میں فون کیا تو اسے بتایا گیا کہ وہ چند گھنٹوں تک کسی کو مدد کے لئے نہیں بھیج سکیں گے ۔ اس لئے خاتون نے مدد کے لیے اپنے دوستوں کو فون کیا۔
خاتون کے دوستوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اژدھے کو آر ایس پی سی اے کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی قید کر لیا اور اسے بعد میں آرایس پی سی اے کے سپرد کر دیا۔