ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ایک اور وائرس بے قابو،بڑے ہسپتالوں میں گنجائش ختم

شہر میں ایک اور وائرس بے قابو،بڑے ہسپتالوں میں گنجائش ختم
کیپشن: Azadi chawk Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)شہر میں ڈینگی بے قابو ہوگیا،لاہورکے 9 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے گنجائش ختم، ڈینگی کے مریضوں کے لئے مختص تمام بیڈ بھر گئے۔ 
 تفصیلات کے مطابق میں ڈینگی بے قابو ہوگی ، چلڈرن ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 31 بیڈز مختص کئے گئے،  تمام31 پر ہی مریض زیر علاج ہیں ۔جناح ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 136 مختص بیڈز پر 136 پر ہی مریض زیر علاج ،میو ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لئے 119 بیڈز پر 119 مریض، اسی طرح سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 70 بیڈز پر 70 مریض زیر علاج ہیں۔

سر گنگا رام ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 89 بیڈز مختص کئے گئے، 89 پر ہی مریض زیر علاج ہیں۔جنرل ہسپتال لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 85 بیڈز پر 85 مریض ہی زیر علاج ہیں،ڈی ایچ کیو میاں منشی ہسپتال میں 12 بیڈز 11 مریض،نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 10 بیڈز ، 10 مریض اورسید میٹھا ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے مختص 8 بیڈز ہیں تمام 8 بیڈز پر ڈینگی کے مریض ہی زیر علاج ہیں۔