میں آج یا کل یہاں آ رہا ہوں،گورکن کی بزرگ والدہ کا پرویز ملک سے متعلق اہم انکشاف

12 Oct, 2021 | 08:06 PM

Imran Fayyaz

سٹی42:مسلم لیگ نون لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ شاید انہیں اپنی موت کا قبل از وقت اندازہ ہو چکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات پر گورکن کی بزرگ والدہ جمیلہ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم نے چند روز قبل آخری ملاقات میں اپنی ماں کے قدموں میں قبر تیار کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ میں آج یا کل یہاں آ رہا ہوں اور ان کی یہ بات سچ ثابت ہوئی پرویز ملک جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

 پرویز ملک کو میانی صاحب قبرستان میں والدہ کے قدموں میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں جسٹس عمر عطا بندیال، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی، صدر ن لیگ شہباز شریف، لیگی رہنما، ارکان اسمبلی، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر، وکلا، صحافت اور مختلف شعبوں سے وابستہ ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ گورکن کی بزرگ والدہ جمیلہ بی بی نے یہ انکشاف سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو  میں کیا بزرگ خاتون نے پرویز ملک سے پوچھا آپ ایسی باتیں کیوں کر رہے ہیں تاہم پرویز ملک اس کے بعد واپس چلے گئے۔

مزیدخبریں