ملک سلطان اعوان : الیکٹرک کارچارجنگ کیا گھریلو عام بجلی کے ساکٹ میں لگا کر گاڑی چارج کرنا محفوظ ہے؟ اس حوالے سے عام شہریوں کے ذہن میں بہت سارے سوالات ہیں جن کے جوابات آپ کو اس رپورٹ میں ملیں گے۔
گھر پر صرف تھری فیز بجلی میٹر کے ساتھ ہی گاڑی کو چارج کیا جا سکتا ہے اور جتنی بجلی ایئر کنڈیشنر لیتا ہے گاڑی کا چارجر بھی اتنی ہی بجلی لے گا۔پورٹیبل چارجر سے گاڑی چارج ہونے میں چھ گھنٹے لیکن تیز رفتار چارجر سے یہی چارجنگ کی مقدار 75 منٹ میں حاصل کی جا سکتی ہے۔
گھر پر چارجنگ کے لیے آپ کو شاید 24 گھنٹے بھی درکار ہوں اور ساری رات چارجنگ کے بعد ہی صبح گاڑی چلا سکیں گے۔ لیکن گھر میں چارجنگ کے لئے آپ کو ضرورت ہوگی ایک ''وال باکس'' کی۔ جو نہ صرف محفوظ چارجنگ کرے گا بلکہ اس کاخرچ بھی کم ہوگا۔
الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے حوالےسےکچھ سوالوں کے جواب پیش خدمت ہیں۔
←کون سا '' وال باکس'' بہتر رہے گا؟
وال باکس دو قسم کے دستیاب ہیں ایک جو پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کو چارج کرتے ہیں اور دوسرا جو صرف ای کارز کا چار ج کرتے ہیں۔ اپنی گاڑی کے مطابق وال باکس کا انتخاب کیجئے۔
←'' وال باکس '' کے فائدے کیا ہیں؟
وال باکس تیز رفتاری سے گاڑی کی بیٹری کو چارج کرسکتے یں 2.7 کلوواٹ آوور 10 ایمپئر کی طاقت سے ایک 30 کلوواٹ کی بیٹری کو چارج ہونے کے لئے 10 گھنٹے درکار ہیں ۔ ایک گھریلو ساکٹ سے بیٹری چارج کرنا خطرناک ہے۔ دس بارہ گھنٹے تک مسلسل چارجنگ سے کمزور تاریں جل سکتی ہیں اور دوسری گھریلو اشیا کو بھی جلاسکتی ہیں۔ لیکن 11 کلوواٹ کا وال باکس تین مراحل میں بیٹری چارج کرے گا جو نسبتا محفوظ ہے۔22 کلوواٹ کا وال باکس تیزی سے بھی چارج کرسکتا ہے۔ تاہم ماہرین کاکہنا ہے کہ 11 کلوواٹ کا وال باکس بہترین ہے۔
←کیا ہر وال باکس ہر ای کار کے لئے محفوظ ہے؟
جی ہاں۔ ہر وال باکس ہرالیکٹرک کار کی چارجنگ کے لئے محفوظ ہے تاہم کئی برانڈ کانشئیس ڈرائیور اپنی کارکے لئے خصوصی تیارکردہ وال باکس کو ترجیح دیتے ہیں۔ پلگ کا مسئلہ یورپ کی حد تک ختم ہوچکا ہے کیونکہ یورپ نے ٹائپ ٹو پلگ ( مینکیس پلگ) کو اسٹنیڈرڈ قراردیا ہے اور ہرجگہ وہی پلگ نصب ہے۔
←وال باکس کی قیمت کیا ہے ؟
صرف وال باکس کی قیمت لگ بھگ 400 یورو( 80 ہزار پاکستانی روپے)کے برابر ہے تاہم آپ کو0025 یورو کے قریب اخراجات کا تخمینہ ذہن میں رکھنا ہوگا۔ کیونکہ کمپنی کا ماہر اسے گھر آکر آپ کی مطلوبہ جگہ پر فٹ کرکے جائے گا اور اگر تھری فیز کنکشن نہیں ہے تو اس کے لئے بھی کچھ دیگر اخراجات ہوسکتے ہیں۔اور اگر آپ اسمارٹ فون سے آپریٹ ہونے والا وال باکس چاہتے ہیں تو اس کی قیمت میں کچھ سویورو اور شامل کرلیں۔
←وال باکس کو کہاں نصب کیا جائے؟
ترجیحاًوال باکس کو گیراج یا کار پورچ میں نصب کیا جانا چاہئیے لیکن گھر کے باہر اگر محفوظ کھلی جگہ دستیاب ہو تو ادھربھی تنصیب کی جاسکتی ہے اس امر کا خیال رکھنا ہوگا کہ وال باکس تیز ہوا ، برفباری ، براہ راست دھوپ پڑنے اور بارش سمیت دوسرے موسمی شدائد سے محفوظ رہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انتہائی گرمی یا برفباری کی صورت میں الیکٹرک گاڑی کی چارجنگ کی رفتار کم ہوسکتی ہے۔
#Wallbox se convierte en la primera firma española en debutar en Nueva York ????en la modalidad de #Spac
— Bolsachat (@ChatBolsa) October 6, 2021
La empresa de cargadores eléctricos cumple de esta manera un sueño.
El 83% del capital quedará en manos de los fundadores, Iberdrola, Presidente BBVA, Riberas (Gestamp)... pic.twitter.com/esFtY198Ng