ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات نے ملازمتوں سے ریٹائر پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے پانچ سال کا اقامہ جاری کرنے کی چھ اہم شرائط رکھ دیں۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ریٹائرا فراد کے لئے جو شرائط رکھی ہیں ان میں سے اہم ترین شرط مالی استطاعت کی ہے، جس کے تحت ریٹائرڈ افراد کو کم ازکم 10 لاکھ درہم یا مساوی رقم کے ڈپازٹ کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ درخواست گزار کو اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ وہ ڈپازٹ کی گئی رقم کو امارات منتقل کرے یا سرمایہ کاری میں استعمال کیا جائے گا، علاوہ ازیں گذشتہ چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ بھی جمع کرانا ہوگی۔
درخواست گزار کو سالانہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا، جو ایک لاکھ 80 ہزار درہم یا اس کے مساوی ہو۔ اقامہ حاصل کرنے کے لیے ریٹائرڈ افراد کو پیشہ ورانہ تجربے کا سرٹیفیکٹ بھی پیش کرنا ہوگا جو کم از کم 15 برس کا ہونا چاہئے۔ درخواست کے ساتھ اپنی رنگین تصویر اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی جمع کرانا ہوگی۔
نیشنلیٹ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اقامہ حاصل کرنے والے ریٹائرڈ افراد اپنے اہل خانہ کے لیے بھی اقامہ جاری کرانے کے اہل ہونگے جس کے لیے ڈیجیٹل طریقے سے درخواست جمع کرائی جاسکے گی۔