ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات، شہری کروڑوں روپے سے محروم

Robbery in Lahore
کیپشن: Robbery
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی دارالحکومت میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، خواتین، بچے، بوڑھے اور مرد گلی محلوں میں بھی محفوظ نہیں، آئے روز چوری وڈکیتی کے واقعات نے شہریوں میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے جس کی دہشت سے معاملات زندگی بھی شدید متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں چوری، ڈکیتی اور رہزانی جیسی وارداتوں کا ہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے میں بری طرح ناکام ہے۔ رہی بعد سیف سٹی کیمروں کی وہ بھی جرائم کی روک تھام میں معاون ثابت نہ ہوسکے ہیں۔ ڈیفنس بی کے علاقے میں چوری کی بڑی واردات ہوئی جہاں چورگھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا صفایا کرگئے۔

چور 100 تولےسونا، 50  لاکھ نقدی، 10 لاکھ غیرملکی کرنسی جبکہ 10 لاکھ  کے پرائز بانڈ لوٹ کرفرار ہوگئے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے۔ ڈیفنس بی پولیس نے متاثرہ شہری عبد اللہ محبوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق شہری کے گھر چورکھڑکی توڑ کر داخل ہوئے۔

ایس پی عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم تشکیل دے کر سی سی ٹی وی سےملزموں کو ٹریس کیا جارہا ہے جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے متاثرہ شہری کا سامان واپس دلایا جاۓگا۔