ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی ادارہ صحت نےویکسین کے ’بوسٹر ڈوز‘ کی اجازت دے دی

Corona Booster Shot allow by WHO
کیپشن: Corona Booster Shot
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے ’بوسٹر شاٹس‘ کی حمایت کردی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کو کورونا ویکسین کی اضافی خوراک لگائی جانی چاہیئے، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تمام منظور شدہ ویکسینز کی اضافی ڈوز لگانے کی حمایت  کردی گئی ہے،  ڈبلیو ایچ او حکام کا کہنا ہے کہ چین کی سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین لگوانے والے 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو تیسری خوراک کی پیشکش کی جانی چاہیئےتاہم ساری آبادی کو ویکسینز کی بوسٹر شاٹس لگانے کی اب بھی حمایت نہیں کرتے۔

قبل ازیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رواں سال کے آخر تک کورونا کی اضافی بوسٹر  ویکسین نہ لگوانے کی اپیل کی تھی۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں کورونا کی ایک ویکسین بھی نہیں لگی۔ امیر ممالک  پہلے غریب ملکوں کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک یقینی بنائیں۔ اس کے بعد  شہریوں کو بوسٹرز لگائی جائیں۔  
 پاکستان میں بھی  کورونا ویکسین کے بوسٹر لگانے کی اجازت ہے  لیکن صرف بیرون ملک جانے والے افراد ہی بوسٹر ڈوز  لگواسکیں گے۔ویکسین کی  بوسٹر ڈوز  لگوانے والے شہری خود اس کی قیمت ادا کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer