ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پبلک سروس کمیشن کےحکومت سےبڑےمطالبات

punjab public service commission
کیپشن: punjab public service commission
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  پنجاب پبلک سروس کمیشن نے گریڈ 19 کے افسران کیلئے گاڑیاں اور 150 افسران و ملازمین، 6 کمیشن ممبران کی بھرتی کی اجازت مانگ لی، کمیشن کا اپنے ملازمین کا الاونس بھی 20 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کرنے کا مطالبہ۔
  تفصیلات کےمطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مزید ڈیڑھ سو افسران و ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت مانگ لی۔ کمیشن نے بھرتی کی اجازت کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔ سمری میں پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ملازمین کے بیس فیصد الاونس کو بھی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملازمین کا الاونس 75 فیصد کیا جائے۔

وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں پبلک سروس کمیشن  کی جانب سے  اپنے ملازمین کا الاؤنس سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا  گیاہے۔ پبلک سروس کمیشن نے سمری میں ممبران کی 6 خالی اسامیوں پر بھی فوری بھرتی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کمیشن نے گریڈ 19 کے افسران کیلئے گاڑیاں بھی مانگ لی ہیں۔ پبلک سروس کمیشن کی سمری اس وقت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں زیرغور ہے۔