چیف سیکرٹری پنجاب نے اوپن ڈور پالیسی کا آغاز کر دیا

12 Oct, 2021 | 10:22 AM

Sughra Afzal

سول سیکریٹریٹ (قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اوپن ڈور پالیسی کا آغاز کر دیا ۔انہوں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے مسائل سنے، سائلین چیف سیکرٹری کو فرداً فرداً ملے اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سائلین نے سیکرٹری کوآپریٹیو احمد رضا سرور کیخلاف شکایات کیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی کام کے فیصلے تین تین ماہ تک نہیں لکھواتے، جس پر چیف سیکرٹری نے سیکرٹری کوآپریٹیو کو فون کیا اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ میرا کام لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے، میرا کام سروس ڈیلیوری کو بہتر کرنا ہے، نظام کی بہتری کیلئے کام ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں