انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی اصل وجہ کیا؟

12 Oct, 2021 | 09:46 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست ہوگئی، پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل آگیا۔

 ترجمان پی ٹی سی ایل  کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین زیر آب کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا، جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سست روی کا شکار ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ 25 پزار کلو میٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل آیا، انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے۔  40 ٹیرابائیٹ انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں