ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونانی سفیر کے اہلخانہ کا اندرون شہر کا دورہ، کرافٹ گھر سے خریداری

Greece embassidor's Family visited walled city & lahore
کیپشن: Greece embassidor's Family visited walled city & lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یونانی سفیر اور اعزازی قونصلیٹ کے اہلخانہ کا اندرون شہر کا دورہ، مہمانوں نے شاہی قلعے کی سیر، دہلی دروازے کے کرافٹ گھر سے خریداری کی، معزز مہمانوں کو لاہور کے رنگیلے رکشوں کی سواری بھی کروائی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یونان کے سفیر ایندریس پاپاستاورو کی فیملی نے اندرون شہر اور لاہور شاہی قلعہ کا دورہ کیا۔ لاہور میں یونان کے اعزازی قونصلیٹ کے اہلخانہ بھی ہمراہ تھے۔ یونانی سفیر کے اہلخانہ نے قدیم لاہور کی خوبصورت عمارتوں کے طرز تعمیر کو سراہا۔ یونانی سفیر اور اعزازی قونصلیٹ کی فیملی نے والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے ورثہ کے تحفظ کیلئے کوششوں اور قدیم عمارتوں کی بحالی کے کام کی تعریف کی۔

یونانی سفیر اور اعزازی قونصلیٹ کے اہلخانہ رنگیلے رکشوں کی سواری سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ یونانی سفیر کی فیملی نے مسجد وزیر خان کا بھی دورہ کیا اور دہلی دروازہ میں قائم کرافٹ گھر سے خریداری بھی کی۔