وزیر اعلی پنجاب نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے

12 Oct, 2020 | 08:18 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے 77نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 24گھنٹے میں کورونا کا 1مریض جاں بحق ہوا ہے۔


 وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار  کا کہنا تھا  کہ پنجاب میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے 77نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 24گھنٹے میں کورونا کا 1مریض جاں بحق ہوا۔  پنجاب میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 96945ہے اور کورونا کے ایکٹو  کیسوں کی تعداد1561ہے۔24گھنٹے میں 11082 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اورمجموعی طورپراب تک 1374480 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 21ہے اوراب تک 2258مریض کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے 12دنوں میں مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے  کے لئے شہریوں کا پہلے کی طرح بھر پور تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھے گا۔ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر بزنس مقامات اورتعلیمی اداروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائیاں ہورہی ہیں۔اب تک 20تعلیمی اداروں اور11بزنس مقامات کو بند کیاگیا ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کیا جائے اورسماجی فاصلے برقراررکھے جائیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کیسز والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے سخت فیصلوں کی حکمت عملی تیار کر لی ہے، جن علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔ ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی آپشن کو استعمال کیا جائے گا۔

 
 

مزیدخبریں