سعود بٹ: روزگار کے مواقع کی تلاش کے حصول کا معاملہ، محکمہ لیبر پنجاب نے ایمپلائیمنٹ سروس سنٹر موبائل ایپلی کیشن پر کام کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ بے روزگار افراد کے لئے ایپلیکیشن کا حصول پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے موبائل ایلیکیشن جاری کی جائے گی۔
اس موقع پر کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن تنویر اقبال، ڈی جی لیبر ویلفیئر فیصل نثار سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کیافسران نے اپنے محکمہ کی کارکردگی بارے سیکرٹری لیبر کو آگاہ کیا۔ سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی نے کا محکمانہ کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔تمام پراجیکٹس بر وقت مکمل کئے جائیں گے، محکمہ مزدوروں اور ورکرز کے حقوق کا محافظ ہے۔ محکمہ کے انتظامی امور میں شفافیت کے لئے کمپیوٹر آئزڈ آٹومیشن سسٹم قائم کر رہے ہیں سیکرٹری لیبر کی ورکرز اور مزدوروں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔
سیکٹری کے مطابق لیبر کو آن لائن روز گار مہیا کرنے کیلئے موبائل ایپلیکیشن پر کام کر رہے ہیں، موبائل ایپلیکیشن کے زریعے مزدور اور ورکرز خود کو رجسٹرڈ کروا سکیں گے صارف ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے گھر کے قریب ہی ورکرز کی خدمات حاصل کر سکیں گے، ایپلیکیشن کے ذریعے مزدوروں کو گھر بیٹھے اپنے علاقے میں ہی روزگار کے مواقع میسر آئیں گےنایپلی کیشن کو انتہائی آسان بنایا جائے گا تاکہ ورکرز با آسانی اندراج کروا سکیں۔