ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، ڈالر اور سونا سستا ہوگیا

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، ڈالر اور سونا سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا  جبکہ دن کے اختتام پر سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کی کمی دیکھی گئی ۔ جیولرز برادری اور صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 200 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی جس کے بعد خالص 24  قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1  لاکھ  16  ہزار   600  روپے فی تولہ رہے اسی طرح  22  قیراط فی تولہ سونا  1  لاکھ  6  ہزار  975  روپے فی تولہ میں فروخت ہوا جبکہ  21  قیراط فی تولہ سونا  1  لاکھ  2  ہزار  212  روپے میں فروخت کیا گیاجبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا چاندی کی قیمت 1300 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی پراطمینان کا اظہار کیا ہے جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے اس سے سونے  کی تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دوسری جانب کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو گیا جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے کمی کے بعد 163 روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے لئے اقدامات کرے تاکہ روپے کی قدر میں بہتری آ سکے اور ملکی معیشت بہتر ہو سکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer