قذافی بٹ: پنجاب حکومت کی کورونا سے میرج ہالز کی بندش کے باعث معاشی مشکلات میں ٹیکسوں میں ریلیف دینے کا اعلان، اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لائسنس فیس کی ادائیگی میں 6 ماہ کی رعایت دی جائے گی۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم قبال سے پنجاب میرج ہالز اینڈ کیٹررزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کی، وفد کی قیادت سرپرست اعلیٰ میاں محمد الیاس نے کی ،ملاقات کے دوران میرج ہالز کے ایس او پیز اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی، میرج ہالز کے وفد نے میرج ہالز کے ایس او پیز کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ میرج ہال رات 10 بجے بند ہوں گے اور میرج ہال کی انتظامیہ سینی ٹائزرز کے استعمال کو یقینی بنائے گی، سروسز فراہم کرنے والے عملے کا میڈیکل چیک اپ لازمی ہوگا اور عملہ ماسک بھی پہنے گا، اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرج ہالز اور کیٹرینگ کے کاروبار کو درپیش تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔
سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایس او پیز بنائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت سے طے کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد میرج ہالز کی مینجمنٹ کی ذمہ داری ہوگی۔