راؤ دلشادحسین : ضلعی انتظامیہ گراں فروش مافیا کولگام ڈالنے کے متحرک، ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک کےقیمتوں جائزہ لینے کےلیےسپر سٹورزاورگلی محلوں کے ہنگامی دورے، سپر سٹورز پرآٹا اورچینی کی عدم دستیابی پراظہار برہمی، جبکہ تندوروں پر روٹی اور نان کی قیمت کا بھی جائزہ لیا.
ڈپٹی کمشنرلاہورمدثرریاض ملک نےسپرسٹورز کے بعد گلی محلوں کا رخ کرلیا، کہیں چکی اور نان شاپ توکہیں فروٹ شاپ اورجنرل سٹورز پر اشیاءخورونوش کی قیمتوں کو چیک کیا، تاہم راجگڑھ سپرسٹورز،ساندہ روڈ کی سبزی و فروٹ شاپس،نان شاپس اورجنرل سٹورزمیں آٹےاور چینی کی عدم دستیابی پربرہمی کااظہارکیا۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول اورسپلائی بہتر رنے کا ٹاسک پورا کرنے کےلیے روزانہ کی بنیاد پر دورے کیےجائیں گے،
ڈی سی کا مزید کہناتھا کہ آٹےکا بحران پیدا کرنےمیں مل ڈیلر اورکوئی بھی بندہ شامل ہوا توایف آئی ار درج ہو گئی، ملز ایسوسی ایشن کمیٹی سےمذاکرات ہوچکےہیں، آئندہ دوروزمیں آٹے کی قلت دور ہو جائے گی، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹ فیلڈ موجود ہیں، روزانہ کی بنیاد پرجرمانے اورایف آئی آر درج ہو رہی ہیں۔
شہریوں کاکہناتھاکہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے، دو وقت کی روٹی حصول بھی مشکل ہو گیا ہے، حکومت ریلیف فراہم کرے۔اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافےپرشہری حکومت سےنالاں دکھائی دیئے۔
ضلعی انتظامیہ کےافسراشیاءخورونوش کی سپلائی کےلیےہنگامی دورے کررہےہیں لیکن حقیت تویہ ہےکہ ان دوروں کےثمرات عوام تک فی الحال نہیں پہنچ رہے۔