فی کلو آٹے کی نئی سرکاری قیمت سامنے آگئی

12 Oct, 2020 | 04:41 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) لاہور کے مختلف علاقوں میں سستا آٹا غائب ہوگیا، مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں، لاہور میں چکی کا آٹا 80 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ہے۔

لاہور میں پرائیویٹ ملوں کا آٹا 63 روپے فی کلو گرام فروخت کیا جانے لگا ۔ پرائیویٹ ملوں سے 15 کلو آٹے کا تھیلا 940 روپے  کا فروخت ہونے لگا۔ حکومتی ریٹس پر ملنے والا آٹا بازاروں سے غائب ہوگیا۔چند ہفتے پہلے سبسڈی والےآٹے کا آرڈر دیتے ہیں لیکن پھر بھی آٹا ٹائم پر نہیں ملتا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ  حکومتی ریٹس کا آٹا 43 روپے فی کلو ہےلیکن ہمیں ملتا ہی نہیں۔حکومت سستا آٹا دینے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف عوام کا خون چوسنا ہے ریلیف نہیں دینا،دوسری جانب  رواں ہفتے 24 اشیاء ضروریہ مہنگی ہونے کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی، تاہم حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 20کلو آٹے کا تھیلا 28 روپے مہنگا ہوا چکا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کے 9 بڑے شہروں میں چینی 100 سے 115 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ ٹماٹر 18 اور پیاز 8 روپے فی کلو مہنگے ہوئے ہیں۔سردیوں سے قبل ہی انڈے فی درجن 16 روپے مہنگے ہوگئے ہیں اور بعض علاقوں میں 160 روپے درجن فروخت کیے جا رہے ہیں ۔ ہوشربا مہنگائی سے شہری پہلے ہی پریشان ہیں جبکہ آئے روز مہنگائی میں اضافے سے حکومت نے غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ نااہل حکومت عوام کو ریلیف دینے میں عملی طور پر مکمل ناکام ثابت ہوچکی ہےتاہم بڑھتی ہوئی مسلسل مہنگائی سے عوام میں شدید تشویش اور غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

راولپنڈی میں آٹا مزید مہنگا ہونے سے روٹی اور نان کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ چینی کی بوری میں بھی مزید اضافہ کیا گیا ہے،آٹا، میدہ اور فائن کی قیمت میں اضافے سے روٹی اور نان کی قیمت اگلے ہفتے سے مزید مہنگی میسیر ہوگئی،روٹی دو روپے نان 5 روپے مہنگا ہوکر 20 روپے کا ہوجائے گا -جس پرچینی اور آٹا کے تاجرون کا کہنا ہے کہ دن بدن مہنگائی سے کاروبار متاثر ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ عمران خان کا مہنگائی کے خلاف نوٹا بھی راہیگان چلا گیا آج اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

مزیدخبریں