(سٹی42) بد قسمتی سے ہم ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں آج بھی لوگوں کو ان کی رنگت کی بناء پر اہمیت دی جاتی ہے ،پاکستان فیشن انڈسٹری کی نامورماڈل آمنہ الیاس نے آٹے سے بڑھے برتن میں منہ ڈال کر اپنی سوالی رنگت سے چھٹکارہ پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سوچ کے زاویے اس قدر پست سطح پر جا پہنچے ہیں کہ معاشرے میں سفید رنگت کو سیاہ رنگت پر ترجیح دی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور ماڈل آمنہ الیاس میدان میں آچکی ہیں، جنہوں نے ایک منفرد انداز میں معاشرے میں ایسی سوچ رکھنے والے لوگوں کو اور ایسی سوچ کو فروغ دینے والے افراد کے منہ پرزور دار طمانچہ دے مارا ہے ۔
ماڈل آمنہ الیاس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا "میرا گورا بننے کا سپنا سچ ہوا " ویڈیو کے آغاز میں وہ کہتی ہیں 'میں ہوں آمنہ الیاس، آپ میری کامیابی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟' اورکچھ سیکنڈزبعد آمنہ الیاس اپنا منہ آٹے سےبھرے برتن میں ڈال دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ 'اب کریں گے میرے فینز میرا اعتماد۔ ویڈیو کے آخر میں ان کا کہناتھا کہ 'خدا کے لیے، پہچانو خود کو'۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کی مدد سے آمنہ الیاس نے فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والی اداکاروں کو کرارا جواب دیا، ان کی ویڈیوسامنے آنے پر صارفین نے کافی سراہا جس کا اندازہ اس ویڈیو پر آنے والے لائیکس اور کمنٹس ہیں اب تک اس پر 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ آمنہ آلیاس نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ" انڈسٹری میں موجود میری ساتھی اداکارائیں پیسوں کے لیے رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر کر رہی ہیں اور بطور عوامی شخصیت ہماری جانب سے کسی چیز کے اثرات مرتب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم دوسروں کو خوبصورتی کا احساس کروائیں نہ کہ انہیں خود کو کم خوبصورت محسوس کروائیں"۔
آمنہ الیاس کاکہناتھا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو اب بھی اس قسم کی سوچ کی تائید رکھتےہیں۔
My fellow colleagues inthe industry,time fr promoting fairness creams fr the sake of money n greed has long passed.Our influence as public figures is meant to make othrs feel beautiful,not less beautiful.Shame on evryone,who still subscribes tothis way of thinking! #endcolourism
— AMNA ILYAS (@IlyasAmna) October 6, 2020