ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک بند،صارفین نےمتبادل ڈھونڈ لیا

ٹک ٹاک بند،صارفین نےمتبادل ڈھونڈ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پاکستان میں ٹک ٹاک کے بند ہونے سے اس کے دلدادہ کا فی پریشان دکھائی دے رہے ہیں، مگر اس کا حل بھی انہوں نے تلاش کرلیا اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں جاری رکھیں ہوئے ہیں۔صارفین وی پی این پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد صارفین وی پی این پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کرنے لگے، ٹک ٹاک کے بند ہونے پر ٹک ٹاکرز نے اس ایپلیکشن کو استعمال کرنے کا دوسرا راستہ وی پی این (VPN) نکال لیا  جس کے ذریعے وہ پابندی کے باوجود بھی ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں۔

دوسری جانب وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک کی بندش، لائیکی  پر پابندی لگانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی، شہری عرفان علی کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں  وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار  کا کہناتھا کہ پی ٹی اے نے قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی بندش کا حکم دیا۔

بہت سے صارفین وی پی این پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے، ٹک ٹاک کے صارفین اسی جیسی ایپ لائیکی استعمال کر رہے ہیں۔

درخواست گزار کا مزید کہناتھا کہ  درخواست ایسی ایپس کے استعمال سے بے حیائی  بڑھ رہی ہے،وقت کا ضیاع ہے،  عدالت پراکسی پر پابندی عائد  کرنے کا حکم دے ۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنھیں شاید کوئی جانتا تک نہ تھا اور دیکھتے ہیں دیکھتے ان میں کئی افراد راتوں رات سٹار بن گئے اور وہ میڈیا بھی انھیں توجہ دینے پر مجبور ہو گیا جو پہلے انھیں نظرانداز کرتا رہا تھا۔ بیرونِ ملک ہونے والے شوز میں انھیں بلایا جانے لگا۔ لیکن جیسے جیسے پاکستانی نوجوانوں میں اس ایپ کی مقبولیت بڑھی، اس سے جڑے تنازعات نے بھی سر اٹھایا اور بات تنبیہ سے ہوتی ہوئی پابندی تک جا پہنچی۔

پراکسی کیا ہے؟

پراکسی ایک سرور ہے جو دیگر سرورز سے وسائل کے حصول کے لیے گاہکوں کی طرف سے درخواستوں کے لئے ایک بیچوان کے طور پر کام کرتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایک کمپیوٹر ہے جو ایک مرکز کے طور پر کام کرتا ہے جس کےذ ریعے انٹرنیٹ کی درخواستوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ ان میں سے ایک سرورز سے منسلک کر کے آپ کا کمپیوٹر آپ کی درخواست پراکسی سرور کو بھیجتا ہے جو پھر آپ کی درخواست پر عملدرآمد کرتایے اور جو آپ چھاتے ہیں وہبھجتا ہے۔ اس طرح یہ انٹرنیٹ پر آپ کی ذاتی مشین اور کمپیوٹر کے دیگر حصوں کے درمیان ایک بیچوان کے طور پر کام کرتا ہے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer