تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں

12 Oct, 2019 | 10:43 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئی جبکہ ملک بھر میں ریجنز بنانے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظیمیں تحلیل کردی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور چیئرمین تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے تمام تنظیمیں تحلیل کی گئیں جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی ڈھانچے کی تحلیل کیساتھ ہی ملک بھر میں ریجنز کی تشکیل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے ریجنز کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں