"مولانافضل الرحمان کامسئلہ اسلام سے نہیں، حلوے سے جڑا ہے"

12 Oct, 2019 | 04:43 PM

Sughra Afzal
Read more!

(ریحان گل) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تکلیف کا ایک سال ختم ہونے اور معاشی حالات بہتر ہونے کی نوید سنا دی،  کہتی ہیں 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریاں صنعت کی بحالی سے وابستہ ہیں۔

گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خسارے کا شکار ملکی اثاثوں کو چلانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل پر کام کیا جارہا ہے، رواں سال میں ٹیکسٹائل نے پہلے سے زیادہ نفع کمایا، یہی وجہ ہےکہ دو ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ تیس سے زائد محکمے فیکٹریوں اور صنعتوں کی انسپکشن پر مامور تھے جس سے صنعتکاروں کا استحصال ہو رہا ہے ، وزیراعظم نے تمام انسپکشنز ختم کر کےصنعتکاروں کو احساس تحفظ فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف 15 سو ارب روپے قرض لیا ہے ، 25 سو ارب سابقہ قرضوں کے سود اور اقساط کی ادائیگی جبکہ 2 ہزار ارب آئی ایم ایف کے حکم پر احتیاطی تدابیر کے طور پر لیا گیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مولانا کامسئلہ اسلام سے نہیں حلوے سے جڑا ہے، وہ کشمیر کی نہیں ، جیل میں قید چند افراد کی آزادی چاہتے ہیں، لیکن سوال یہ اٹھتا ہےکہ جس دن پوری قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارت کیخلاف یوم سیاہ مناتی ہے ، مولانا نے اسی دن کو ہی احتجاج کیلئے کیوں چنا؟

مزیدخبریں